• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود بچے کی لاش برآمد ، سزائے موت کا قیدی چل بسا

اراولپنڈی،پنڈی گھیب،حطار، جنڈ،اٹک (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ)مختلف واقعات میں9افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارشوں سے فتح جنگ کے علاقہ صدقال کے قریب درازی گائوں اور حسن ابدال کے گائوں ببرکی میں چھتیں گرنے سے5افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری سے ملنے والی نومولودبچے کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں سزائے موت کاقیدی اقبال انجم علالت کے باعث ہسپتال میں انتقال کرگیا۔پنڈی گھیب کی نواحی بستی شہباز پور کا15 سالہ نوجوان شاہ زیب پانی میں ڈوب گیا۔ حطار میںبچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12سالہ لڑکا یاسین اور کرنٹ لگنے سے مزدورمحمد جان چل بسا ۔
تازہ ترین