کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی سرکی جنگل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے آٹھ سالہ بچے کو کچل دیا لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے سرکی جنگل میں رہائش پذیر جمعہ خان کا آٹھ سالہ بیٹا محمد یونس گزشتہ روز فتح خان قلعہ کے قریب سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا۔