امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اور مشیر کرپٹ ہیں۔
پشاور میں تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں کرپشن ہے اور اقتدار میں بیٹھے لوگ کرپٹ ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ وزراء کو اپنے بینک اکاؤنٹس اور شوگر ملز میں اضافہ کرکے شرم نہیں آتی ہے؟
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک ہی در کے فقیر ہیں، ان کا قبلہ واشنگٹن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے کہنے پر ایف اے ٹی ایف قوانین بنانے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے سچ بولنے کے وعدے کیے تھے، حکمران یو ٹرن کو بڑے لیڈر کی نشانی سمجھ کر جھوٹ بولتے ہیں، حکمران کہتے ہیں رات گئی بات گئی۔