اسلام آباد ( وقائع نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک باصلاحیت و متحرک خاتون صحافی کا دن دہاڑے قتل لمحہ فکریہ ہے۔بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹھڑےمیں لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کو یقینی بنانا ہوگا، صحافی جرم کا یوں آسان حدف نہ بنیں،اس طرح کے واقعات خواتین میں بھی عدم تحفظ کا احساس بڑھاتے ہیں، دنیا میں ملک کی بدنامی سوا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے مقتول شاہینہ شاہین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔