• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہی قوم سرخرو ہوتی ہے جس میں قربانی کا جذبہ ہو، شجاعت، پرویز الٰہی

وہی قوم سرخرو ہوتی ہے جس میں قربانی کا جذبہ ہو، شجاعت، پرویز الٰہی


اسلام آباد ( نما ئندہ جنگ) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے یوم دفاع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ شہداء کی پاک روحیں ہمیں کہہ رہی ہیں کہ وہی ملک اور قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے باسی اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عملی جذبہ رکھتے ہوں۔ دریں اثناء ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ مادر وطن کے شہیدوں، غازیوں اور ارض پاک کے جانثاروں و محافظوں کو سلام، ہم وطنوں کو یوم دفاع پاکستان مبارک ہو، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965ء والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کوکشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ حقیقت بننے والا ہے۔

تازہ ترین