سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پروفیسر گورنمنٹ جناح اسلامیہ کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ 3افراد زخمی ہوگئےزخمیوں کا علاج جاری ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ پڑوپی ناگرہ میں زمین کے تنارعہ پرگورنمنٹ جناح اسلامیہ شعبہ عربی کے پروفیسر سجاد کریمی،ندیم،شہباز اورعابد کو مخالفین نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جن کو پسرور سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پروفیسر سجاد کریمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، دریں انثا گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے پرنسپل مجاہد بخاری،پروفیسر طارق شوکت، پروفیسر رانا صہیب،پروفیسر یاسر ذیشان سمیت سٹاف ممبران نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔