• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کو اقلیت بنانے کی کوشش، 12 لاکھ بھارتی ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری

مسلمانوں کو اقلیت بنانے کی کوشش، 12 لاکھ بھارتی ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری


سری نگر (نیوز ایجنسیاں ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے مسلمانوں کو اقلیت بنانے کے منصوبے کے تحت غیر مقامی شہریوں(بھارتی ہندئوں کو ) 12لاکھ سے زائد ڈومیسائل جاری کر دئیے بھارتی ہندوئوں کو 2لاکھ 86ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے مطابق ڈومیسائل کا اجرا جموں کشمیر کے 20 اضلاع میں کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 86 ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9 لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے ہیں۔

مودی نے ڈومیسائل کے آن لائن اجرا اور 15روز میں عدم اجرا پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے ،خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے 3 لاکھ غیر مقامی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے تھے جس میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں تھا۔

اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی)اور پاکستان نے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین واپس لینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

تازہ ترین