راولپنڈی(آئی این پی)یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروںراولپنڈی، اسلام آبادمیں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔حکومت پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفہ دیتے ہوئے جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تقریبا 55 سال بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔افتتاحی سواری وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود نے اسپیشل بچوں کے ہمراہ کی، ڈبل ڈیکر سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔