• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاشاہد آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر قبائلی علاقوں میں کام کی ضرورت ہے، فاٹا انضمام کے بعد مسائل کی حل خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اپنے آبائی گاؤں جیسی مہمان نوازی اور پیار ملا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے جنوبی وزیرستان میں گزارے دن کو اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک دن جنوبی وزیرستان میں جانباز جوانوں اور اپنے لوگوں کے ساتھ گزارا۔‘

انہوں نے لکھا کہ یہاں انہیں شولم اسپتال، وانا کیڈٹ کالج، ایگریکلچرل پارک،کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ، مشران سے ملاقات کے دوران اپنے آبائی گاؤں جیسا پیار، گرم جوشی، مہمان نوازی، گہماگہمی اور امن و سکون ملا۔

تازہ ترین