• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: انگلینڈ، آسٹریلیا کو ہراکر پہلے نمبر پر آگیا

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے ہرا کر نہ صرف سیریز اپنے نام کر لی، بلکہ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

ساؤتھمپٹن میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی، کپتان ایرون فنچ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 157رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

جواب میں دوسری وکٹ پر بٹلر اورڈیوڈ ملان کی 87 رنز کی شراکت کے باعث انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں پورا کیا، چھ وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی اور آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی وہ پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔

انگلینڈ کو نمبر ٹو ٹیم آسٹریلیا پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی، بھارت تیسرے پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیو اسمتھ بھی سرفراز کے نقش قدم پر چل پڑے

بیٹسمینوں میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان ہی کے مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن آگر چوتھے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین