راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین و نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا حامدالحق حقانی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو کافر قرار دینے میں مولانا عبدالحق اور مولانا سمیع الحق کا کردار قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشحال خان لائبریری اکوڑہ خٹک میں مولانا عبدالحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا اہتمام جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے نوجوانوں نے مولانا سمیع کی سربراہی میں کیا تھا۔ کانفرنس کی صدارت جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی نے کی۔ جبکہ مولانا حامد الحق حقانی‘ مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق اور مولانا سید محمد یوسف شاہ مہمان خصوصی تھے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان ہرطرف سے دشمنوں کے نشانے پر ہے۔