• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدھی رات کو میگافون پر پڑوسیوں کی تضحیک کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر

تائیوان میں ایک عورت کو حال ہی میں نصف شب کے وقت دو سال تک میگافون استعمال کرتے ہوئے پڑوسیوں کی تضحیک کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سوچیں کہ آپ رات کو بستر پر آرام سے سو رہے ہوں اور ایسے اچانک رات کے وسط میں زور دار گالیوں کی آواز سے آپ جاگ جاتے ہیں۔ اسی قسم کا تجربہ تائیوان کے شہر کاؤسوئنگ کے درجنوں رہائشیوں کو دو برس تک سہنا پڑا، جنہیں اپنے پاگل پڑوسی کی شرارتوں کا سامنا تھا۔

اس حوالے سے تائیوان کی ایک عدالت نے حال ہی میں چن نامی ایک خاتون کے خلاف فیصلہ سنایا جو اپنے گھر کی بالکونی سے میگا فون استعمال کرتے ہوئے آدھی رات کو اپنے پڑوسیوں کے خلاف ہفتے میں تین بار توہین آمیز الفاظ استعمال کرتی تھی۔

اسکی جانب سے یہ سلسلہ مئی 2023 میں شروع ہوا، کئی پڑوسیوں کو جن کے ساتھ اس کے جھگڑے تھے، انکے خلاف میگافون کے ذریعے توہین آمیز الفاظ کہتی اسکی آواز اتنی بلند تھی کہ  محلے کے کئی دیگر گھروں کا سکون متاثر ہوا۔ 

تقریباً دو سال تک اس صورتحال کو برداشت کرنے اور اس سے بات چیت میں ناکامی کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔ کیس بالآخر عدالت تک پہنچا، جہاں چن نے اعتراف جرم کیا جس پر عدالت نے اسے تین ماہ کی سزا سنائی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید