اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے یومِ دفاع کی مناسبت سے پیغام شیئر کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جلال نے اپنی اسٹوری میں پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو اس دن کی مناسبت سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
پاکستان اور ترکی کی دوستی کے فروغ کیلئے پیش پیش جلال نے لکھا کہ اپنی اسٹوری میں مختلف ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ پاکستان، پاکستان زندہ آباد، پاک ترک دوستی لکھا۔
اس سے قبل جلال نے کراچی اور لاہور میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار ہمدردی کیا تھا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں انہوں نے کراچی سمیت پورے پاکستان میں سیلابی صورتحال سے دوچار لوگوں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ بارش کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بےشمار دعائیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے اردو میں پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ’سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔‘
ترک اداکار نے لکھا کہ ’اس مشکل گھڑی میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اللّٰہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔‘