• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر KMC کا چارج سنبھال لیا

سابق سیکریٹری بلدیات افتخار علی شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کا چارج سنبھال لیا۔

کے ایم سی کے ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے نئے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شالوانی کا استقبال کیا۔

افتخار علی شالوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹوز سروس سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، افتخار شلوانی سیکریٹری بلدیات سندھ تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ

افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جو کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

انہیں کچھ روز قبل ہی کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

تازہ ترین