• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب ڈاکٹرشعیب سےغیرمشروط معافی مانگنے کو تیار ہوں، سی سی پی او عمرشیخ


سی سی پی او لاہور عمرشیخ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب سے غیرمشروط معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔

آئی جی پنجاب، سی سی پی او کشیدگی سے متعلق پولیس سروس آف پاکستان چیپٹر کا اجلاس ہوا، پی ایس پی چیپٹر اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار نےکی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سابق سی سی پی او نے بھی شرکت کی۔

پولیس سروس آف پاکستان چیپٹر کے اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے اپنی وضاحت کر دی۔

سی سی پی او عمر شیخ نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب سے غیرمشروط معافی مانگنے کو تیار ہوں، آئی جی میرے کمانڈر ہیں، ان کاحکم ماننا میری ڈیوٹی ہے، آئی جی پنجاب کی کوئی حکم عدولی نہیں کی۔

سی سی پی اولاہور عمرشیخ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے ابھی تک 2 حکم دیئے جن پر عملدرآمد کیا گیا، پولیس افسران کے اجلاس میں کہی بات کو غلط طریقے سے آئی جی صاحب کو پہنچایا گیا۔

تازہ ترین