کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر بلدیاتی الیکشن 120دنوں لازمی کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کاجواب جمع کرانے بعد درخواست نمٹادی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گذار محمود اخترنقوی ۔صوبائی سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ دوران سماعت صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ عدالت میں جمع کرائے جواب میں کہاگیاکہ ہم 120دنوں الیکشن کرائینگے۔ جواب میں مزید کہاگیاکہ 30اگست کوتمام چیئرمین ، کونسلرزسمیت دیگر کی چار سالہ مدت ختم ہوگی، 31 اگست سے لیکر120دنوں کے اندر الیکشن کرائینگے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ بلدیاتی الیکشن 120دنوں لازمی کرائی جائے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کاجواب جمع کرانے بعد درخواست نمنٹادی۔ دوران سماعت درخواست گذار نے عدالت سے استدعاکیاکہ فی الحال درخواست نمٹائی نہ جائے مجھے پھر آناپڑے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ فریش درخواست داخل کرنا۔ قبل ازیں درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر صوبہ سندھ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری وزارت خزانہ بھی فریق بنایا گیا ہے۔