• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: بارش کے پانی میں ڈوب کر 7 سالہ بچہ جاں بحق


حیدرآباد کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 7 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

لطیف آباد میں مہر علی کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں بارش کو ہوئے کئی روز گزر گئے ہیں، مگر تاحال وہاں سات فٹ پانی موجود ہے۔

31 اگست کو ہونے والی بارش کے بعد سے اب تک پانی نہیں نکالا جاسکا ہے، جس کی وجہ سے آج یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

بارش کے پانی میں سات سالہ بچہ لیاقت کھیلتے ہوئے ڈوب گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین