• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاست میں ہر جگہ اسٹیبلشمنٹ کا رول ہے، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات ہوئی اس ملاقات میں جہانگیر ترین بھی شامل تھے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے رابطے کس نے کروائے۔پاکستان کی سیاست میں ہر جگہ اسٹیبلشمنٹ کا رول ہے میں نے شجاع کی کتاب نہیں پڑھی۔ میں 126 دن دھرنے میں عمران خان کے ساتھ تھا وہاں کوئی اسٹیبلشمنٹ نظرنہیں آئی ۔

کرپشن میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ میں نے کتاب میں بھی تحریر کیا ہے مگر بطور انسان ملنے جلنے میں وہ ٹھیک تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔نواز شریف کی آرمی چیفس کے ساتھ لڑائی رہی ہے اب تو میراخیال ہے ایسی لڑائی پڑ گئی ہے کہ بنیادیں ہی کھد گئی ہیں ۔

آرمی کی اور ان کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے اور ان کی بیٹی کا بھی یہی رول ہے وہ اسی رول پر چل رہی ہیں۔ میری کتاب کا ایک حصہ میں نے جیل میں لکھا ہے جس کا نام فرزند پاکستان رکھا ہے اور دوسرا حصہ لال حویلی سے اقوام متحدہ تک ہے یہ وہ باب ہیں جو میں نے اس وقت لکھے جب میں جیل میں تھا ۔آصف نواز نے مجھے کہا کہ نواز شریف کو باز کرواؤیہ میرے فون ریکارڈ کرتا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا تھا کہ نواز شریف کا رویہ بہت خراب تھا پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے اس پر پہلے سے شک تھااور اگر نواز شریف نے کوئی ایسا فیصلہ کرے تو اس کا توڑ پیش کیا جائے۔جہانگیر کرامت کی لڑائی معمولی لڑائی تھی جو سنجیدہ ہوگئی جہانگیر کرامت ایک شریف جرنیل تھاتو اس نے استعفیٰ پیش کردیا اور چلا گیا۔

کوئی جرنیل ایسا نہیں تھا جس سے نواز شریف کے معاملات ٹھیک گزرے ہوں۔ نواز شریف کے مقابلے میں پرویز مشرف کا کیس مضبو ط تھانواز شریف پرویز مشرف کے جہاز کو بھارت میں لینڈ کرانا چاہتے تھے ۔

تازہ ترین