• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی، کنگنا کا ادھو ٹھاکرے کو پیغام

میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی، کنگنا کا ادھو ٹھاکرے کو پیغام 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگنا رناوت نے کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک مہاشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیوندر فردنویس کا بھی ہے، جس میں وہ کنگنا رناوت کا آفس توڑے جانے کو یکطرفہ کارروائی قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کی حکومت کی حالیہ کارروائی سے ریاست کا مزاق پورے ملک میں اڑایا جارہا ہے۔ آفس توڑے جانے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت نےمہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اُدھو ٹھاکرے تجھے کیا لگتا ہے؟ تم نے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا، یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔بولی وڈ کی اسٹار اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے، اس کا کوئی مطلب اور مقصد ہے، اُدھو ٹھاکرے یہ جو دہشت اور نفرت ہے، یہ اچھا ہے۔کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے گھر کو توڑے جانے کی ویڈیوز’ڈیتھ آف ڈیموکریسی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست مہاراسٹر کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس کو تجاوزات قرار دے اسے توڑ پھوڑ دیا۔کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری پراپرٹی میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں، اس کو بنانے کے لیے میں نے 15 سال سخت محنت کی، بی ایم سی نے میرے ممبئی لوٹنے سے قبل ہی پراپرٹی میں توڑ پھوڑ کی۔کنگنا رناوت کی یہ پراپرٹی رواں سال جنوری میں 48 کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی تھی، جس پر آپریشن سے ایک دن قبل ہی بی ایم سی نے نوٹس چسپاں کیا تھا۔

تازہ ترین