• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی، 2 بچے جاں بحق

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


سندھ کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہیں ہوئیں، ابھی انہیں سیلابی پانی سے فصلیں خراب ہونے، گھروں سے منتقلی جیسی مشکلات کا تو سامنا تھا ہی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی کشتی منتقلی کے دوران ڈوب گئی۔

سندھ کے سکھر ڈویژن کے ضلع خیر پور میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے سے کشتی میں سوار 18 افراد پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 10 کو بچا لیا گیا جبکہ 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے: راجن پور، دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی

ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں کی جانب سے ڈوبنے والے دیگر 6 افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین