آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والا سرفر ہے۔
آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق گرین ماؤنٹ بیچ پر شارک نے سرفر کی ٹانگ پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
متعدد سرفرز اور لائف گارڈز شارک کے حملے سے زخمی ہونے والے سرفر کو ساحل پر لائے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
آدم خور شارک خاتون کو زندہ کھا گئی
آسٹریلیا کے سمندر میں سرفر شارک کے حملے سے بال بال بچ گیا
شارک کے حملے کے واقعے کے بعد علاقے میں تمام ساحلی مقامات عوام کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔