• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم آف تھرونز کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ انتقال کرگئیں

ٹیلی ویژن سیریز ’دی ایوینجرز‘ اور ’گیم آف تھرونز‘ کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیانا رگ 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ کینسر کے مریض کا شکار تھیں۔

ڈیانا رگ نے 1960 کی دہائی میں بننے والی ٹیلی ویژن سیریز ’دی ایونجرز‘ میں ایما پیل کے کردار سے شہرت پائی۔

انہوں نے شاندار اداکاری پر ایمی، ٹونی اور بافٹا ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ڈیانا رگ نے 1969 میں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’On Her Majesty´s Secret Service ‘ میں جیمز بانڈ کی اہلیہ کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

تازہ ترین