• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے جرائم میں کمی ہوگی، کوونٹری فلاور

کوونٹری( نمائندہ جنگ) پنجاب پولیس میں آئی جی کی تبدیلی بریک تھرو سے کم نہیں ،حالیہ تبدیلی پنجاب میں جرائم کی روک تھام اور کمی میں مدد گار ثابت ہو گی، ان خیالات کا اظہار کوونٹری فلاور کے صدر چوہدری عامر اور دیگر عہدے داران نے کیا، انھوں نے کہا کہ نئے آئی جی انعام غنی ایک تجربہ کار محب وطن اور انسانیت سے پیار کرنے والی شخصیت ہیں، جنھوں نے ساری زندگی انصاف اور انسانیت کی تعمیر کے لیے کام کیا، انصاف کا تقدس بحال رکھنے اور ایک معیار قائم رکھنے کے لیے تگ دو کی، نئے آئی جی انعام غنی نے ایف آئے اے میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ عوام کے لیے ایک مثال ہے، انعام غنی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھا اور اسی جذبے کے تحت کام کیا، کوونٹری فلاور کے عہدے داران نے کہا کہ حکومت نے نئے آئی جی انعام غنی کی تعنیاتی کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پنجاب کے عوام اور کر ائمز ختم کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے، کیونکہ انعام غنی کی سربراہی میں جھاں پولیس کا مورال بلند ہو گا وہیں پولیس اور عوام میں اعتماد کی فضا قائم ہو گی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے، انھیں اپنے ملک میں تحفظ ملے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان بھیجے گے کاغذات کی تصدیق جلد ہو سکے گی، ایک معیار قائم ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں نئی تبدیلی پر خوش ہیں اور نئے آئی جی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ اوورسیز کے مسائل بھی حل کریں گے۔

تازہ ترین