• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ سفر کی علامت موٹر وے اتنی غیرمحفوظ کس کی نااہلی سے ہوئی؟ شہباز، مریم نواز

لاہور(خبرایجنسیاں )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے موٹر وے پر سفرکرنے والی خاتون کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جواب دینا ہوگا کہ موٹروے جو محفوظ سفر کی علامت تھی وہ اتنی غیرمحفوظ کس کی نااہلی سے ہوئی؟۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ اب موٹر وے پر اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والوں کے دل میں خوف پیدا ہوگا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟، زینب کیس کی طرز پر تحقیق و تفتیش کا معیار رکھا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جائے ۔

تازہ ترین