ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال خاں نے ضلع ملتان کے تمام جوڈیشل اسٹاف کو اپنے اثاثے، آمدنی اور اخراجات کے حوالے سے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی مزید مہلت دیتے ہوئے 12 ستمبر تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں 6 ستمبر تک تمام اسٹاف سے مذکورہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری ہوئیں۔ مراسلے میں قرار دیا گیا کہ عملدرآمد نہ کرنے والے اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔