• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن ختم، عروہ کے سیر سپاٹے شروع

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی سیر سپاٹے شروع کردیے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کشتی میں بیٹھی ہیں جبکہ تصویر میں اسکردو کے حسین پہاڑ بھی دکھائی دے رہے ہیں جو اداکارہ کی تصویر کو مزید خوبصورت بنا رہے ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا، اُنہوں نےلکھا کہ ’کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔‘

اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کامیاب اُسی وقت ہوسکتے ہیں کہ جب آپ میں ہر مشکل گھڑی اور منفی لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت ہو۔

عروہ حسین نے مزید لکھا کہ ’اگرچہ یہ ایک جھیل ہے لیکن پھر بھی آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کی بہن ماورا حسین نے کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجی سے اُن کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 18 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 7ہزار  سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اکیلی ہی چھٹیاں گُزارنے گئی ہوئی ہیں یا اُن کے ساتھ اُن کے شوہر فرحان سعید بھی گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عروہ حسین اور معروف گلوکار فرحان سعید کی شادی 18 دسمبر 2016 ء کو ہوئی تھی۔

تازہ ترین