• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCB مثبت کام کرنا چاہتاہے، اس لیے زمہ داری سنبھالی، محمد یوسف


بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مثبت چیزیں کرنا چا ہتا ہے اس لیے زمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اچھے فیصلے کیے، تقرریاں بھی اچھی ہوئی ہیں، ‏مصباح الحق، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد اور یونس خان سب پی سی بی میں آئے ہیں، یہ وہ کھلاڑی ہیں اس وقت ان کے ساتھ ڈرسینگ روم شیئر کیا جب ہم ٹاپ پر تھے ۔

محمد یوسف نے کہا ہے کہ جو بھی سابق کھلاڑی لیے گئے ہیں ان کی کوالفکیشن بہت شاندار ہے، میں پی سی بی کا ملازم ہوں جہاں کام کرنے کے لیے کہے گا میں کروں گا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بیٹنگ کوچ کا کام سب کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ہے، بیٹنگ میں بیٹسمینوں کو ہی گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتیں سامنے لانا ہے ، پریشر میں ٹیم کو لے کر چلنا، اپنی ایننگز بنانا اور پھر جتوانا ان تین مراحل پر بیٹسمین کو فوکس کرنا ہے۔

محمد یوسف کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالیہ کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شان مسعود انگلینڈ میں ایک ایننگز زبردست کھیلا، انگلینڈ میں مجموعی طور پر ٹیم اچھا کھیلی، اظہر علی اور اسد شفیق نے دس سالوں میں اچھی پرفارمنس دیں، کبھی کبھار بیٹسمین آوٹ آف فارم بھی ہوتا ہے ۔

محمد یوسف نے کہا ہے کہ با بر اعظم کی پرفارمنس دن بدن بہتر ہو رہی ہے، بابر اعظم کا اس وقت سفر بہترین جا رہا ہے،  پتہ نہیں رینکنگ میں نمبر دو پر کیسے چلا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بڑے بیٹسمین کو ٹیونگ کی ضرورت ہو تی ہے، اگر بابر اعظم نےکہا تو ضرور کام کروں گا ۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ مصباح الحق کے بارے باتیں ماضی کا حصہ ہیں، ہم دونوں الگ الگ پی سی بی کی چھتری کے تلے کام کر رہے ہیں، ہم دونوں نے کام ملک کے لیے کرنا ہے اور بہتری کے لیے کا م کریں گے۔

تازہ ترین