• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشاء ﷲ ملکر روشن اور پرامن پاکستان کا مقصد حاصل کریں گے، آرمی چیف

انشاء ﷲ ملکر روشن اور پرامن پاکستان کا مقصد حاصل کریں گے، آرمی چیف


راولپنڈی(جنگ نیوز، آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انشاء ﷲ مل کر روشن اور پرامن پاکستان کا مقصد حاصل کریں گے ۔ 

آرمی چیف کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بابائے قوم کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک الگ خود مختار ریاست کے طور پر ابھرا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا وژن ہی ہمارا مقصد ہے۔ مل کر اس مقصد کو ضرور حاصل کریں گے، ان شاءﷲ۔ 

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال،خطے کی سیکورٹی، پاک امریکہ فوجی تعاون ، افغانستان امن مذاکرات اور کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ 

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال،خطے کی سیکورٹی، پاک امریکہ فوجی تعاون سمیت افغانستان امن مذاکرات اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین