اسلام آباد / ماسکو(مانیٹرنگ نیوز)شنگھائی تنظیم اجلاس، سی پیک منصوبوں پر 7رکن ممالک متفق، بھارت کا انکار،وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہناہےکہ خاصی بحث کے بعد چین کا نقطہ نظر تسلیم کیا گیااور نہ چاہتے ہوئے بھی بھارت بالاخر مان گیا۔
تفصیلات کےمطابق ماسکو میں (شنگھائی تعاون تنظیم) ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کٹھن حالات ومشکلات کے باوجود ہم نے ایس سی او میں نفع مند اشتراک عمل جاری رکھا ہے.
عالمی امن و سلامتی اور عالمی ترقی بڑھانے میں اقوام متحدہ کا مرکزی کردار ناگزیر ہے،ترقی، معاشی نشوونما، غربت کے خاتمے اور عوام کے سماجی معیار کی بہتری کے اہداف کے حصول کے لیے دیرینہ تنازعات کا پرامن حل ہونا چاہیے،افغان مہاجرین کی عزت ووقار کے ساتھ اپنے گھروں کو واپسی بھی امن مذاکرات کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔