• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کمیشن رپورٹ،شریف خاندان،ترین کی درخواست،سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر شریف خاندان اور جہانگیر ترین شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی ۔وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شریف خاندان کی العربیہ شوگر ملز اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی جس میں شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا،وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے وقت دیا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو مہلت دے دی۔درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیلئے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے اور وفاقی کابینہ نے شوگر ملز کیخلاف انکوائری کرنے کا غیر قانونی حکم دیا ہے۔ایف آئی اے کا ملز طلبی کے نوٹس جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ وفاقی کابینہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی فرد کو مجرم ٹھہرائے۔ وکیل کے مطابق کمپنیز ایکٹ 2017ء اور سکیورٹیز ایکٹ 2015ء کے تحت ایس ای سی پی کے ریفرنس پر ایف آئی اے تحقیقات کر سکتا ہے۔

تازہ ترین