اسلام آباد(نمائندہ جنگ) گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ۔ شنگھائی الیکٹرک کے تحت 1100 سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ،مقامی افرادکوترجیح دی جائیگی، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے اپنے پیغام میں کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے مختلف شعبوں میں نوکری کیلئے اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے تحت 1100 سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔