• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ( جنگ رپورٹر،خصوصی رپورٹ ) امریکی بلاگرسنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست آج سیشن کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ دوسری جانب امریکی بلاگر سنتھیاڈی رچی نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی ،میں نے رحمٰن ملک کے مبینہ اقدام کیخلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارت خانے کو مطلع کیا تھا، میں نے کسی بھی ادارے کے ساتھ کام نہیں کیا ہے،جمعہ کے روز اپنے وکیل سیف الملوک کے ہمراہ سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کا وکالت نامہ اور رحمٰن ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر اپنا مختصر جواب داخل کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب عورت کے تحفظ کی بات آئے تو تمام اداروں کو ہم آواز ہونا چاہئے ، عورت ہو یا مرد، بچہ ہو یا خواجہ سرا، سب کے حقوق کا برابر تحفظ کیا جاناچاہیے، اورزیادتی کے ہر ملزم کو سخت سزا ملنی چاہیے، ان کے وکیل سیف الملوک نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے، حراسگی کے معاملے میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر ضرور درج ہونی چاہیے، رحمٰن ملک نے بطور وزیر داخلہ میری موکلہ کے خلاف اپنے عہدے کا استعمال کیا ہے۔

تازہ ترین