• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن کے بعد عائزہ نے بھی ماہرہ کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کی صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جو کہ ماہرہ خان سے 4 لاکھ زیادہ ہیں۔

عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئی ہیں جبکہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی بات کی جائے تو اِس وقت اُنہیں انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 3 ملین یعنی 73 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے یعنی عائزہ خان اِس دوڑ میں ایمن سے صرف 3 لاکھ فالوورز پیچھے ہیں۔

دوسری جانب ہر دلعزیز اور خوبرو اداکارہ اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام 5 ملین سے زائد فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، اقراء عزیز کے انسٹاگرام پر 5 ملین ایک اعشاریہ یعنی 51 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

اقراعزیز انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصاویر اور اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان سر فہرست ہیں، عائز ہ خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں جبکہ ماہرہ خان اور سجل علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔




تازہ ترین