• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کا گوادر اور اورماڑہ کا دورہ


امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے گوادر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا۔

نیول چیف نے گوادر میں میرینز ٹریننگ سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرینز ٹرینگ سینٹر پاکستانی اور دوست ممالک کے میرینز آفیسرز کو بنیادی تربیت اور ایڈوانس کورسز فراہم کرے گا۔

بعدازاں نیول چیف نے اورماڑہ دورے کے دوران 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کے نئے انفراسٹرکچر کا افتتاح کیا۔

پاک بحریہ کا نیا ائیر ڈیفنس سیٹ اپ ساحلی تنصیبات کے فضائی دفاع کو مزید مستحکم کرے گا۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

دورے کے دوران نیول چیف نے کوسٹل ایریا میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور جذبے کو سراہا۔

تازہ ترین