قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی دُنیا میں سب سے آگے رہنے والی اور اپنے معنی خیز پیغامات سے ٹوئٹر صارفین کے دل جیتنے والی شنیرا اکرم نےایک بار پھر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کی نوجوان نسل کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حقیقی مرد عورت کی حفاظت کرتے ہیں، شنیرا اکرم
شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے نوجوانوں کبھی بھی یہ نہ سوچنا کہ آپ جن سنگین معاشرتی مسائل کے خلاف اپنی آواز سوشل میڈیا پر بُلند کرتے ہو وہ کہیں نہیں سُنی جاتی یا پھرآپ کی آواز ضائع ہو رہی ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ ایسا سوچتے ہو تو یہ غلط سوچ ہے کیونکہ آپ کی طاقت اُس وقت کام آئے گی جب آپ تعداد میں مل کر اِن مسائل کے خلاف کام کروگے۔‘
وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’یہ بات یاد رکھیں کہ ہمارے ملک کا 75 فیصد حصہ نوجوانوں پر انحصار کرتا ہے اور پاکستان میں تبدیلی بھی نوجوانوں سے ہی ہے۔‘
آخر میں شنیرا نے نوجوان نسل کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔‘
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ RaiseYourVoicePakistan بھی استعمال کیا اور ایموجی والے پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔
شنیرا کے اِس ٹوئٹ کو نوجوان ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شنیرا نے لاہور میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حقیقی مرد عورت کی حفاظت کرتا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ حقیقی مرد مدد کرتے ہیں، جان بچاتے ہیں، مہربان ہوتے ہیں، ہمدرد ہوتے ہیں، قابل اعتماد ہوتے ہیں اور حقیقی مرد کسی عورت کی عصمت دری نہیں کرتا۔