• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا نیا پراجیکٹ ارطغرل غازی کی کاپی؟

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایکشن سے بھرپور پراجیکٹ کو جلد ریلیز کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مزید ایکشن کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ علی ظفر ان دنوں موبائل فون کمپنی کی پیش کردہ نئی مختصر فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں علی ظفر لمبے بالوں کے ساتھ تلوار تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکار کا نیا پراجیکٹ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی کاپی لگتا ہے۔

علی ظفر کی سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویریں ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مشابہت بھی رکھتی ہیں۔

تازہ ترین