• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ریفرنس میں بننے والے 110 گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش

لاہور (نیوزرپورٹر)شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں کون کون گواہی دے گا، نیب لاہورنے 110 گواہوں کی فہرست تیار کر کے عدالت میں پیش کر دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیب کے گواہوں میں مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر، پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔ نیب کے گواہوں میں نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹراور انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ شہباز شریف خاندان کے خلاف چار وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گےجن میں مشتاق چینی، یاسر مشتاق، شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔ نیب نے شہباز خاندان کے خلاف 7 ارب 35 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔  
تازہ ترین