• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار ہم ہیں، شیخ رشید

تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار ہم ہیں، شیخ رشید


لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے جو کہا ہے ٹھیک کہا ہے۔

 لاہور سیالکوٹ موٹروے انتہائی قابل مذمت اور اس داغ کی وجہ سے پوری دنیا میں ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے ،تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار ہم ہیں ،حکومت سے چینی اور آٹے کا معاملہ صحیح طرح سے ہینڈل نہیں ہوا ، آٹے اور چینی کی درآمد اور سبسڈی سے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

رواں سال کے آخر تک (ن) اور (ش) والے الگ ہوں گے ،ایک پتھرائو والی اور دوسری سنگ تراش جماعت ہوگی،سی سی پی او لاہور کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔

لندن اس وقت سیاسی بھگوڑوں کی آماچگاہ بناہوا ہے ،ریلوے میں ایسے بھی افسران ہیں جو ترقی کر کے گریڈ 20تک تو پہنچ چکے ہیں لیکن انہوں نے آپریشن میں کام ہی نہیں کیا ، کراچی میں منی ہیڈ کوارٹر بنا رہے ہیں ۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین