• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب بیضوی سفید ہیرا نیلامی کیلئے تیار، 2سے 4ارب ملنے کی توقع

کراچی (نیوزڈیسک) دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں سے ایک، آنکھوں کو خیرہ کرتا، جگ مگ کرتا سفید بیضوی ہیرا نیلامی کے لیے تیار ہے۔ ہیرے کی قیمت 2سے 4ارب روپے کے درمیان ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔102 اعشاریہ 39 قیراط کا سفید ہیرا نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے ہیروں میں وزن کے اعتبار سے دوسرے نمبر ہے۔اس ہیرے کی نیلامی 5 اکتوبر کو ہانگ کانگ میں ہوگی۔ اس سے پہلے 2013 میں نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا سب سے بڑا ہیرا 118 اعشاریہ 28 قیراط کا تھا جو تقریباً پانچ ارب روپے میں نیلام ہوا تھا۔
تازہ ترین