آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے کھلاڑیوں کو کووڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت


ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ اگلے دو روز میں شروع ہوگا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ٹیسٹ اپنے اپنے شہروں میں انفرادی طور پر کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے ہو رہا ہے ، بائیو سیکور ماحول میں جانے کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دو کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں ، کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا پہلا مرحلہ دو روز میں شروع ہو گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور آفیشلز کواپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نہ لیبارٹری مخصوص کی اور نہ ٹیسٹ کی فیس کے بارے آگاہ کیا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید