• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجرت کالونی کی عمارت میں لگی آگ نے ہنستا بستا گھرانہ اجاڑ دیا


کراچی کی ہجرت کالونی میں گزشتہ روز عمارت میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی گھرانے کے تین افراد سمیت چار قیمتی جانیں شعلوں کی نذر ہوگئیں، ہنستا بستا گھرانہ آج خالی ہوگیا، بیٹے سے ماں، بھابھی، بھتیجی سب بچھڑ گئے۔

ہجرت کالونی کی تنگ گلیاں، جہاں کوئی حادثہ پیش آئے تو ریسکیو کا عمل بھی مشکل ہوجاتاہے ، ایسا ہی واقعہ ہوا جب رات ڈھائی بجے ہجرت کالونی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے لیکن فائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر نہ پہنچ سکا۔

مکان کے رہائشی محمد شہروز کا آشیانہ اُجڑ گیا، مدد کے لیے پکارتی ماں کی آوازیں شہروز کے کانوں میں گونج رہی ہیں، بھابی اور بھتیجی سب آگ کی نذر ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، حکومت واقعے کی تحقیقات کرے۔

تازہ ترین