• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان جنگ سے خطہ نہیں پوری دنیا متاثر ہوچکی، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ افغان جنگ سے پورا خطہ نہیں بلکہ دنیا متاثر ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اے این پی سربراہ نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، امید ہے یہ نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، افغان سرزمین ایک طویل جنگ سہہ چکی ہے، فریقین انا چھوڑ کر عوامی مفاد ذہن میں رکھتے ہوئے قوم کے مستقبل کی فکر کریں۔

اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ افغان جنگ سے صرف افغانستان یا خطہ نہیں پوری دنیا متاثر ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دائمی امن اور اس خطے کی ترقی کیلئے جنگ بندی سب سے پہلے ہونی چاہیے، مذاکرات میں 40 سالہ جنگ کا نتیجہ سامنے رکھنا چاہیے۔

اے این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اب اس جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے، پُرامن افغانستان صرف افغانستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام قوتوں کو اب یہ مرحلہ بھی کامیابی سے ہمکنار کروانا ہوگا۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ مذاکرات سے مثبت نتائج نکلتے ہیں تو پورے خطے کیلئے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

تازہ ترین