• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا سانحہ موٹروے کیخلاف احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ موٹروے کے خلاف  17 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موٹروے پر خاتون پر ظلم ہوا، حکومت کے نمائندے غیر ذمہ دارنہ بیانات دے رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاتون نے حکومت سے مدد مانگی تھی، مدد نہیں ملی۔

انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس واقعے کے خلاف 17 ستمبر کو وزیرِاعلیٰ آفس کے سامنے دھرنا دے گی۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو سال میں ناکامی کا ورلڈکپ جیت لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی کرپشن کرنے والی جماعت یا نظام کا ساتھ نہیں دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ناکام ہوچکی ہے، دو سال بعد بھی وزیراعظم عمران خان سہارے کے محتاج ہیں۔

تازہ ترین