لاہور (آئی این پی ، نمائندہ خصوصی ) ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کورونا کا شکار ہوگئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے حمزہ شہباز کی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی، میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو کرونا ہونے پر نجی اسپتال منتقلی کی درخواست دی گئی تھی، جسے صوبائی محکمہ داخلہ نے مسترد کر دیا، ن لیگ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جائے۔ درخواست میں حمزہ شہباز کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی تھیں۔ قبل ازیں حمزہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ن لیگ نے انہیں جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔