کوئٹہ(پ ر)مارکیٹ کمیٹی ایمپلا ئز یونین کے صدر میر عبدالستار مینگل،جنرل سیکرٹری جمیل احمد مینگل عطاءاللہ عبدالوہاب کمال شاہ، محمد اصغر اختر مینگل منور ہاشم بنگلزئی و دیگر عہدیداروں نے مارکیٹ کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین شیخ حیات خان مندوخیل اور وائس چیئرمین عبدالقدیر لہڑی کو مبارک باددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چیئرمین/ وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے غریب کنٹریکٹ ملازمین جودو دہائیوں سےاپنے فرائض احسن انداز میں نبھارہے ہیں کوحق دلوائیں گے صدرنے کہا کہ بدقسمتی سے محکمہ زراعت خصوصا" مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے ذمہ دار افسران نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیے جانے کیلئے تاحال سنجیدہ کوششیں نہیں کیں جس سے ملازمین اضطراب کا شکار ہیں ان میں اکثر یت اوورایج ہوچکے ہیں اوران کی تنخواہیں بھی حکومت اور عدالتی احکامات کے برعکس ہیں جن کو حکومت کی طے شدہ تنخواہوں کے مطابق لایاجائے۔