پشاور (نیوز رپورٹر) مردان میں تھانہ پارہوتی مردان کے پولیس کے غیر قانونی چھاپے کے خلاف پشاور کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست زیارت گل ساکن چمکنی پشاور نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور نحقی کے رہائشی اختر محمد کیساتھ دائود ایس ایچ او تھانہ مردان پار ہوتی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا جس کے بعد درخواست گزار نے قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام کودرخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا عدالت 22اے درخواست کے تحت پولیس کے اعلی حکام کو اختر محمد سمیت تھانہ پار ہوتی ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل ملتوی کردی۔