• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ مرغیاں ڈیلروں کو سپلائی کرنیوالا 5رکنی گروہ گرفتار

ا پشاور( وقائع نگار) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مردہ مرغیوں کو ڈیلروں کو سپلائی کرنیوالا 5رکنی گروہ گرفتار کر کے 3ہزار مرغیوں کو تلف کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اطلاع ملی کہ رنگ روڈ سے چرگانوں چوک کو مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ سمگل کی جا رہی ہے جس کو مصدقہ جان کر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق نے رات کی تاریکی میں سکواڈ کے ہمراہ باچا خان چوک میں دو گاڑیوں کو روکا جس میں 3 ہزار مردہ مرغیاں پ قبضے میں لے کر تلف کردی گئیں. مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنیوالے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مراسلے جمع کردیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردہ مرغیوں کو بیچنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔
تازہ ترین