• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ سندھ کی شادی ہالز کھولنے کی اجازت

حکومتِ سندھ نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے شادی بیاہ کی تقاریب اور شادی ہالز پر عائد پابندی اٹھالی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 6 ماہ سے شادی بیاہ کی تقاریب پر پابندی تھی۔

تاہم اب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے تحت پابندی اٹھانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 15ستمبر کے بعد سے شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی فاصلوں اور ماسک کے ساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔

سندھ بھر میں تجارتی کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی جبکہ ہفتے کے روز رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانیں اوقات کار کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کا حکمنامہ 15 اکتوبر تک موثر ہوگا۔

تازہ ترین