• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کل سے اسکول و جامعات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے کل سے اسکول کالجز اور جامعات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تعلیمی سال 15 ستمبر 2020 سے 15 مئی 2021 پر مشتمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت کے اسکول 15 ستمبر سے کھلیں گے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیں 21 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

پری پرائمری اور نرسری جماعت کی کلاسیں 28 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

تمام اسکول اور  کالج اتتظامیہ سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری اور پری پرائمری کلاسیں 28 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

تازہ ترین