• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 12093 کورونا ٹیسٹ، 166 نئے مریض رپورٹ، کوئی ہلاک نہیں ہوا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12093 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 166 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اب تک 11 لاکھ 45 ہزار 262 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ اور صوبے بھر میں1 لاکھ 32 ہزار 250 کورونا وائرس کے پازیٹو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی بھی اموات نہیں ہوئی۔ جبکہ اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2445 ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد سندھ میں اب تک1 لاکھ 27 ہزار 626 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 2179 مریض زیر علاج ہیں۔ زیر علاج مریضوں میں 1897 گھروں میں اور 6 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔ آج 276 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ آج 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 166 نئے کیسز میں سے 74مثبت کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن کی ضلع وار تقسیم کچھ یوں ہیں۔ ضلع شرقی 26، ضلع جنوبی 19، ضلع وسطی 12، ضلع کورنگی 11، ضلع ملیر 4 اورضلع غربی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کی صورتحال اس طرح سے ہے۔ حیدرآباد 16، بدین 13، عمرکوٹ 9، گھوٹکی 8، ٹھٹہ 5، قمبر7، خیرپور، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، شکار پور ، سجاول، سکھر، ٹنڈو الہیار2،2 کیسز، جامشورو، تھرپارکر اور دادو میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین